مینگورہ:ویلیج کونسل لنڈیکس بنگلہ دیش سے جمعیت علماء اسلام کے نامزدامیدواربرائے جنرل کونسل وقایت اللہ باچا نے کہاہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے،ہم جذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلے ہیں،عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ جے یو آئی کاپیغام بھی گھر گھر تک پہنچا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں منتخب ہوکر انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر دکھائیں گے،عوامی مسائل سے آگاہ ہیں،لوگوں کوان کی ضرورت کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،گلی کوچوں کی پختگی،سٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھاکر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں گے،کسی کو بھی مایوس نہیں کیا جائےگا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی عوام پُرامیدنظروں سے جے یوآئی کی طرف دیکھنے لگی ہیں ہم انہیں ہر گز مایوس نہیں کریں گے،انتخابات میں عوام جے یوآئی کے تمام امیدواروں کو ووٹ دے کر انہیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کریں گے۔
عملی کام پر یقین رکھتے ہیں منتخب ہوکر انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر دکھائیں گے,وقایت اللہ باچا
