اسلام آباد میں قتل ہونے والے ڈاکٹر کے والد اور بھائی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ مقتول ڈاکٹر بخت منیر کے والد مسین خان ساکن توتانو بانڈئی سوات نے میڈیا کو بتایا کہ 21 اگست 2020ء کو ان کے بیٹے کو سالوں سردار علی عرف برہان اور رحمت اللہ عرف سید احمد خان نے قتل کیا اور خود ہی مدعی بن کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ اصل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔