سوات(مارننگ پوسٹ)مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی سوات سے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات درست قرار دئے گئے، مراد سعید اور مقام بھی پاس ، تفصیلات کے مطابق سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تین کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہاز شریف کے کاغذات درست قرار دئے گئے آخری دن شہباز شریف کے پی اے رانا ثناء اللہ نے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن سوات میں حاضری کی اس طرح اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان کے کاغذات بھی درست قرار دئے گئے سوات کے دوسرے حلقے این اے دو سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے کاغذات درست قرار دئے گئے ہے اس طرح اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری مراد سعید کی کاغذات بھی قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے درست قرار دئے گئے ہیں ۔ اخری اطلاع انے تک سوات سے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لئے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات درست قرار دئے ہیں۔