مینگورہ:ویلج کونسل شنگر دار سے پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل کونسلر کی نشست کے امیدوارروزی خان نے کہاہے کہ ٹکٹ ملناپارٹی قائدین کا ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہارہے جسے ہرحال میں بحال رکھیں گے،اہل علاقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں،حل کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا،
کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بلا جھجک عوام اور علاقے کی جو خدمت کی اور ان کے حقوق کیلئے جو آواز اٹھائی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ تاحال جاری رکھا ہواہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائدین نے جنرل کونسلرشپ کیلئے ٹکٹ دے کر مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اسے ہرصورت بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کرداراداکریں گے،کسی کو بھی مایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ عوام اور کارکن مجھے ٹکٹ ملنے پر خوش ہیں اور ان کے تعاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔