مینگورہ:سوات کی یونین کونسل چارباغ سے ایک ایسا امیدواربھی سامنے آیا جس نے اپنے مدمقابل اورمخالف امیدواروں کیلئے بھی بینرزاورپوسٹرز چھپوادئے،جنرل کونسلر کی نشست کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے نوجوان انجینئرسید علیم شاہ کا کہناہے کہ منتخب ہونے کے بعد وہ علاقے میں ایک ایسا فلاحی ادارہ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے عوام کی روزمرہ کی ضروریات پوری ہوں گی،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ وہ جذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلا ہے یہی وجہ ہے کہ علاقے کے عوام مسلسل ان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور ان کے ہی تعاؤن سے وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا،انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل سے آگاہ ہوں جن کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔