سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں پختونخوا ریڈیو کے 5 مزید سٹیشن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ صحافت و سیاحت سمیت تمام شعبوں کو فروغ ملے جبکہ نوجوان اور کارکن صحافیوں کو بھی اپنے جوہر دکھائے کے بھرپور مواقع ملیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے ریجنل دفتر اور پختونخوا ریڈیو سوات سٹیشن کے دورے کے بعد پروگرام ”د سوات رنگونہ” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سوات سٹیشن عوامی تفریح، خبروں، ادب و ثقافت اور کھیلوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں سامعین کو مفید معلومات فراہم کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنے اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ہم نے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ہونے والے پی ایف یو جے کے دو روزہ امن کانفرنس سے سوات کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آئیگا اور یہ یہاں کے سیاحتی مقامات اور سہولیات کی عالمی سطح پر ترویج کیلئے بھی نیک شگون ثابت ہوگا انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیو کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہو رہا ہے جو درست نہیں بلکہ تشویشناک بات ہے کیونکہ پولیو قطرے بچوں کی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہونے کے علاؤہ پولیو فری پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں حکومت کے ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ملک و قوم دشمن پراپیگنڈوں میں نہ آئیں اور پولیو سے پاک پاکستان کیلئے اپنے بچوں کو قطرے پلائیں نیز پولیو ورکرز کو اپنا محسن سمجھتے ہوئے ان کیساتھ ہورا تعاون کریں میزبانوں عصمت اخون اور وقار سواتی کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی تکمیل سے سوات ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا سوات کیساتھ ڈویژن کے دیگر اضلاع شانگلہ، بونیر، دیر و چترال میں بھی ترقی و خوشحالی آئیگی کیونکہ شاہراہیں قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اسی طرح مالم جبہ اور کالام روڈز کے منصوبے بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے جن سے سیاحوں سمیت عوامی مسائل میں کافی کمی اجائیگی قبل ازیں دفتر اطلاعات پہنچنے پر ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے عملے نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں دونوں اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس کی وزیر اطلاعات نے بیحد تعریف کی انہوں نے عملے کو درپیش مسائل کے مناسب ازالے اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کا یقین دلایا۔