مینگورہ.جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ویلیج کونسل لنڈیکس کیلئے جنرل کونسلر کی نشست کے امیدوار وقایت اللہ باچا نے کہاہے کہ حکومت اپنے امیدواروں کیلئے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،عوام عوامی لوگ ہیں،علاقے کانقشہ بدلنے اور مسائل کے حل کیلئے میدان میں نکلے ہیں،ہم رضائے الٰہی کیلئے خدمت خلق کررہے ہیں،میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومتی وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استمعال کیاجارہاہے،احساس پروگرام،گلی کوچوں کی مرمت اوردیگر اقدامات سے ایک بار پھر حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے،جو گلیاں سالہا سال سے کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی تھی  انہیں بھی مرمت کیا جارہا ہے جو الیکشن کے قواعد وضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت متعددامیدوارمیدان میں ہیں تاہم باشعورعوام کو معلوم ہے کہ ان میں سے کون مخلص اور دیانتدارہے،ہم خالی خولی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عوام کی خدمت اورعلاقے کی ترقی کیلئے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،الیکشن مہم کے دوران عوام مسلسل ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام نے حکومت کی ناقص پالیسیوں اورمفادپرستانہ اقدامات کومسترد کردیاہے،انہوں نے کہاکہ پورے سوات میں جمعیت علماء اسلام مئیر سے لے کر جنرل کونسلر،یوتھ،کسان اوردیگر تمام کونسلرنمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔