سوات (مارننگ پوسٹ نیوز) تحصیل بریکوٹ میں بارش نے محکمہ این ایچ اے کا پول کھول دیا‘ چکدرہ سے مینگورہ تک جی ٹی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ‘ جگہ جگہ کلوٹ مہینہ بعد گر گئے ‘ ٹھیکدار کی ملی بھگت سے جگہ جگہ پر روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر سرکاری خزانے کو شدید نقصان ‘ تفصیلات کے مطابق چکدرہ سے مینگورہ تک روڈ کی پختگی عوام کے لئے بڑا عذاب بن گیا ‘ ایک طرف بڑی سست روی سے کام جاری ہے تو دوسری جانب غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال سے سرکاری خزانے کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے ‘ حالیہ بارشوں سے تحصیل بریکوٹ کے علاقے گورتئی اور چینوگان میں مہینہ پہلے تعمیرشدہ کلوٹ گر گئے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ کئی گھنٹے بلاک رہی ‘ جگہ جگہ کلوٹوں کے لئے کھدائی کی گئی ہے لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی ٹھیکدار نے کام شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں ‘ تین سال پہلے 12کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سوات جی ٹی روڈ ناقص میٹریل کے استعمال سے دوبارہ خستہ حالی کا شکا ر ہیں ‘ اب دوبارہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہیں مگر ناقص میٹریل کے استعمال سے سرکاری خزانے کا ضیاع ہورہاہے ‘ عوامی حلقوں نے محکمہ این ایچ اے کے اعلیٰ حکام اور مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام سے اس بارے پُرزور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔