پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی میں حافظ گل بہادر ہلاک ہو گیا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق کارروائی 17 اور 18 اکتوبر کی درمیانی شب افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے ارگون میں کی گئی، جس میں حافظ گل بہادر سمیت 70 دہشت گرد مارے گئے۔
یاد رہےحافظ گل بہادر کا گروہ پاکستان میں دہشت گردی، سرحد پار حملوں اور فورسز پر گھات لگا کر کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے حافظ گل بہادر ہلاک














