سوات:مینگورہ کی تھانہ بنڑ پولیس نے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کپڑے کے تاجر محمد علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد شریف ساکن پشاور اور محمد حسین ساکن رحیم آباد نے آکر ان سے دس کروڑ روپے بھتہ مانگا اور نہ دینے کی صورت میں اغوا کرنے کی دھمکی دی، جس پرپولیس نے چھاپے مار کر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ، شہری سے دن دیہاڑے 10 کروڑ بھتہ مانگنے والے اغوا کار گرفتار
