مینگورہ۔نیبرہوڈلنڈیکس بنگلہ دیش سے آزاد حیثیت سے جنرل کونسلر کی نشست کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے نوجوان آرٹیسٹ وسرگرم سماجی کارکن ظفرعلی نے اپنامنشور پیش کردیا،الیکشن جیتنے کی صورت میں پلان کو عملی جامہ پہنانے سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،اس حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پینے کے صاف پانی سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی اور گلی کوچوں کی تعمیر ومرمت،سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور فارم گراؤنڈ کوکھیلوں کیلئے کھولناہماری ترجیحات میں شامل ہیں،انہوں نےکہاکہ جب میں نےآزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو مختلف سیاسی پارٹیوں نے میرے ساتھ رابطے کئے مگر میں اپنے فیصلے پر قائم رہا اور قائم رہوں گا،انہوں نے کہاکہ نیبرہوڈکے بنیادی مسائل اور ضروریات سے آگاہ ہوں جن کے حل کیلئے میدان میں نکلاہوں،اپنا منشورمنظرعام پرلایا تو عوام نے بھرپور ساتھ دینے کاوعدہ کیاکہ وہ الیکشن والے دن اپنا قیمتی ووٹ ہمارے حق میں استعمال کرکے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کریں گے اور جیتنے کے بعد میں بھی انہیں مایوس نہیں کروں گا بلکہ ان کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گا۔