مینگورہ:نیبرہوڈ کونسل نویکلے سےجماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین شپ رحمت علی باچا نے کہاہے کہ علاقےکوسہولیات سے آراستہ کرنے کا عزم کررکھاہے،ماضی میں حکومتوں نے اس علاقے کو مسائل کی آماجگاہ بنادیاجبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے بلکہ جوبھی آیا ذاتی مفادات کیلئے کام کیا، اگر عوام نے ترازو پرمہر لگائی تو علاقے کو ہر قسم سہولیات سے آراستہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ میرے بڑے بھائی سابق ناظم بخت تاج لالا نے اس یونین کونسل میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں وہ ریکارڈ پر ہیں میں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر نویکلے کی ترقی کیلئے دن رات کوشش کریں گےاور نویکلے کو پھولوں کاعلاقہ بناکرعوام سے مل کر اسے سرسبز و شاداب بنائیں گے تاکہ موسم کی بہتر ی کی وجہ سے عوام امراض سے محفوظ رہ سکیں،انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کاخیال رکھتے ہوئے کھیل کےمیدان تعمیر کریں گےتاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں جبکہ مزید سکول تعمیر کریں گےتاکہ کوئی بچہ سرکاری سکول میں داخلوں سے محروم نہ رہ سکے۔
مینگورہ، نویکلےکےعوام ترازو پرمہر لگائی،کسی کو مایوس نہیں کیا جائیگا،رحمت علی باچا
