سوات (مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام سوات،چترال اور ہزارہ میں کئی نئے مقامات پر سکی ریزارٹ بنا ئے جارہے ہیں جس کا انتظام نجی شعبہ کرے گا صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کی پی ٹورازم اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کی منظوری کابینہ دے چکی ہے اسی طرح ہم وفاق کی سطح پر بھی سیاحت کے فروغ کے لئے ویزہ پالیسی میں رعایت دے رہے ہیں ہم نے مختصر عرصے میں سیاحت کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے نجی ہوٹل میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام عشائیہ کے موقع پر سویٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولے اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت دوبارہ بحال ہوچکی ہے سیاحت کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں اور باالخصوص سوات کے عوام کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سیاحت دوبارہ بحال ہونے لگی ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ سیزن میں سیاحوں کی رہنمائی کے لئے ٹورسٹ پولیس فورس بھی بنائینگے جس سے سیاحوں کو مختلف سیاحتی مقامات تک پہنچانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سیاحت کی وجہ سے پاکستان اور خیبر پختونخوا کا بہتر امیج دنیا کے سامنے جا رہا ہے اور اب دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستانی امن پسند اور مہمان نواز لوگ ہیں۔160160160
سوات میں سیاحت دوبارہ بحال ہوچکی ہے،سیاحوں کی رہنمائی کے لئے ٹورسٹ پولیس فورس بنائینگے،عاطف خان
