خیبر پختونخوا میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آج سے صوبہ کے میدانی اضلاع بشمول پشاور میں شدید گرمی اور درجہ حرارت معمول سے10سینٹی گریڈ زائد ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور اس کے انسانوں اور فصلوں پر شدیدا ثرات کے پیش نظر محکمہ زراعت اور محکمہ صحت کیلئے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں میدانی علاقوں کا موسم اچانک گرم ہوگیا ہے۔
منگل کی رات پشاور، کالام اور اٹک میں بارش ہوئی تاہم دن کے وقت میدانی اضلاع میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت پشاور سمیت کئی اضلاع میں30سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روزسے درجہ حرارت معمول سے بھی10ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے اس گرمی کے نتیجے میں شہروں اور کھلے مقامات پر لوگوں کو ہیٹ سٹروک ہونے اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے محکمہ زراعت کو اس بحران کے دوران زمینداروں کو فصلوں کو بروقت پانی دینے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کو ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے تدابیر جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔