پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوانے صوبے میں موجود غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کرلیا ہے اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوانے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی 2018سے صوبے میں موجود پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ ابھی بھی کافی تعداد میں پرائیویٹ سکولوں نے اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے لئے درخواستیں نہیں دی ہیں اور مذکورہ سکول غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں۔مراسلے میں اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنرز سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ وہ 31اگست تک اپنے سکولوں کو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں جبکہ 31اگست تک رجسٹریشن نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کو بند کیا جائے ۔
پی ایس آر اے کاغیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ
