مینگورہ۔ویلیج کونسل مکان باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے جنرل کونسلر جہانزیب گوگل کابھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ،ممبران اسمبلی اورامیدواروں سمیت سینکڑوں کارکنوں اور عوام کی شرکت ،گذشتہ رات ویلیج کونسل مکان باغ میں پی ٹی آئی کا انتخابی جلسہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئےچئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی،امیدوارمئیرشاہدعلی خان،حاجی خان طوطی،امیدواربرائے جنرل کونسلر جہانزیب گوگل اوردیگر نے کہاکہ 31مارچ پی ٹی آئی کی فتح کا دن ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مسلسل پی ٹی آئی میں شمولیت،جلسوں میں بھرپورشرکت اورعمران خان کے قافلے میں شامل ہونا اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ عوام دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں اوروہ تحریک انصاف کیطرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ آج صرف ایک ویلج کونسل کے عوام کو جمع کیا اگر پورے سوات میں قوت کا مظاہرہ کریں گے تو مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے،انہوں نےکہاکہ عوام باشعور ہیں اور وہ الیکشن کے روز اپنا قیمتی ووٹ تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے انہیں خدمت کا موقع فراہم کریں گے،ہمارے نمائندوں کے پاس اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پلان موجودہے،جلسہ کے دوران متعددافرادنے دیگر سیاسی پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔