سوات(مارننگ پوسٹ)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات کے سات تحصیلوں کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ ایک تحصیل پر جے یو ائی اور6تحصیلوں میں تحریک انصاف کے اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ سٹی کونسل بابوزئی میں پی ٹی آئی کے شاہد علی خان نے 3693 8ووٹ لیکر سٹی میئر منتخب ہوگئے، مد مقابل یو آئی کے مولانا حجت اللہ 2163 3ووٹ حاصل کئے ۔تحصیل مٹہ میں وزیر اعلیٰ کے بھائی پی ٹی آئی کے عبداللہ خان48358 ووٹ حاصل کرکے چیئر مین منتخب ہوگئے ، جے یو ائی کے رحیم اللہ 21189 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی آئی کے کاشف علی نے 1242 0ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے ۔اے این پی کے فضل اکبر 672 1ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔تحصیل خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی کے افتاب خان نے 1838 0ووٹ لیکرچیئر مین منتخب ہوگئے ، ن لیگ کے محبوب الرحمان 1465 6ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔تحصیل کبل میں پی ٹی آئی کے سعید خان نے 3008 6ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے، اے این پی کے رحمت علی1533 8ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔تحصیل چارباغ میں جے یو آئی ف کے احسان اللہ کاکی 865 3ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے۔پی ٹی آئی کے حیدر علی نے 603 0ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سوات میں 50603 9ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ضلع سوات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 140794 8ہے ، جس میں 62372 7خواتین ووٹرز ہیں۔ تحصیل بابوزئی میں ووٹ پول کرنے کی شرح 37.7 8رہی ۔تحصیل بریکوٹ میں ووٹ پول کرنے کی شرح 33.9 8فیصد رہی ۔تحصیل کبل میں ووٹ پول کرنے کی شرح 3 1فیصد رہی ۔تحصیل مٹہ میں ووٹ پول کرنے کی شرح 3 7فیصد رہی ۔تحصیل بحرین میں ووٹ پول کرنے کی شرح 39.1 2فیصد رہی ۔تحصیل خوازہ خیلہ میں ووٹ پول کرنے کی شرح 36.2 7فیصد رہی۔ تحصیل چار باغ میں ووٹ پول کرنے کی شرح 40.6 8فیصد رہی۔