سوات سیدو شریف قبرستان زمین تنازعہ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر گرینڈ جرگہ طلب ،گزشتہ روز ڈاکٹر خالد محمود سابق ناظم سیدو شریف اور علاقے کے کچھ نوجوانوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی ۔جس پر کل بروز جمعرات18 فروری بعد از نماز عشاء فاروقی مسجد سیدو شریف میں گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں دونوں فریقین کے مابین صلح کی جائیگی اور اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نا ہونے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے جائینگے، گرینڈ جرگہ میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اس جرگہ میں شامل ہوکرعلاقہ کے بہتری کے لئے آئندہ لائحہ عمل تیار کرلیں.سیدو شریف علاقہ عمائدین
سیدو شریف قبرستان زمین تنازعہ ، گرینڈ جرگہ طلب
