سوات(مارننگ پوسٹ) خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشنز کے چیئرمینوں کا مشترکہ خصوصی اجلاس اور کنونشن منعقد ہوا کنونشن کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن مردان حاجی عبدالعزیز اور جبکہ خصوصی اجلاس کی صدارت جہانزیب نفیس، چیئرمین سوات سیفٹی کمیشن نے کی کنونشن میں صوبہ بھر کے تمام سیفٹی کمیشن چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے شرکت کی اور پولیس سے متعلق عوامی شکایات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں اس موقع پر پولیس ایکٹ 2017ء کا مفصل جائزہ بھی لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں صوبائی حکومت سے سیفٹی کمیشن کو بااختیار ادارہ بنانے کی سفارش بھی کی گئی اجلاس میں پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی اس تجویز سے بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ پولیس کے بارے میں عوامی شکایات کے یقینی ازالے کیلئے دوسرے تمام متوازی ادارے ختم کرکے انکے اختیارات اور وسائل بھی پبلک سیفٹی کمیشن کو منتقل کئے جائیں اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یہ سفارش متفقہ قرارداد کی شکل میں صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی تاکہ اسے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی کے ذریعے قانونی تحفظ دیا جائے۔
سوات میں خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمینوں کا مشترکہ خصوصی اجلاس
