ماہِ صیام کے آغاز کے ساتھ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ سوات میں پہلے رمضان کو ٹماٹر250 روپے کلو، بنڈی400 روپے کلو، مٹر140 روپے کلو، کریلا 150 روپے کلوا ور لیمو300 روپے کلو فروخت ہورہا تھا۔ مرغی کی کم سے کم قیمت700 روپے رہی۔ اس طرح گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رمضان کی آمد،سوات میں ٹماٹر250 روپے کلو تک پہنچ گیا،دیگر اشیائے خردنوش بھی مہنگی
