سوات:نو منتخب تحصیل چیئرمین چارباغ احسان اللہ کاکی نے کہا ہے کہ عوام نے بھرپور اعتماد میرے لئے زندگی میں سب سے بڑا عزاز ہے علاقے کے مسائل سے واقف ہوعوام کے ساتھ موجود تحصیل چارباغ کو عوام کے طاقت سے ایک ماڈل بنانے کا عزم کیا ہے اللہ تعالی نے مجھے خدمت کا موقع دیا اپنے پورے کوشش اور دل سے عوام کا خادم بن کر خدمت کریں گے پورے تحصیل جس میں گاشکوڑ سے منگلور ملم جبہ چارباغ عالم گنج گٹ اشاربنڑ ودیگر علاقوں میں عوام کو بنیادی ضروریات ترجیحی بنییادوں پر مہیا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گااور اس پورے تحصیل کو ایک ماڈل بنانے کے لئے مشترکہ کوشش جاری رکھیں گے بلدیاتی الیکشن میں لوگوں نے اعتماد کیا میں ان کا بے حد مشکور ہو دن رات ایک کرکے عوام کے لئے میرے دروازے کھلے ہونگے عوام کا خادم ہو اور خادم کے حیثیت سے خدمت سرانجام دوں گا ان خیالات کا اظہار نو منتخب تحصیل چیئرمین چارباغ احسان اللہ کاکی نے گزشتہ روزاپنے رہائش گاہ میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی نو منتخب تحصیل چیئرمین چارباغ احسان اللہ کاکی نے اس موقع پر لوگوں کو یقین دلایا کہ میں خادم کے حیثیت سے خدمات سرانجام دوں گا عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ دن رات ایک کرکے علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور کردار اداکریں گے احسان اللہ کاکی نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے لئے خدمت کا جذبہ ہے اس لئے کسی کو مایوس نہیں کریں گے ہمیں احساس ہے کہ ان علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی کمی کے وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اس لئے ہم ہرممکن کوشش کریں گے کہ اپنے تحصیل کے عوام کے مشکلات میں کمی کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکوں پہلے بھی عوام نے اعتماد سے نمائندگی کی اور اس بار توقع سے زیادہ خدمات سرانجام دینے میں اپنا بھرپورکوشش کریں گے سہولیا ت فراہمی اولین ترجیح ہے ان کی مشکلات کاآزالہ کریں گے علاقے کے لوگوں کے مسائل مشکلات بخوبی جانتا ہو اور اس کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کرکے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لئے علاقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر مشترکہ کوشش شروع کریں گے اور اپنے پورے تحصیل کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکریں گے
بلدیاتی الیکشن میں کامیابی لوگوں کا اعتماد تھا،عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا،احسان اللہ کاکی
