سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں ڈینگی بے قابو متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ سیدوشریف اسپتال میں سہولیات کی فقدان غریب لوگ رل رہے ہیں تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 163 تک پہنچ گئی اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 129افراد کی علاج کے بعد ان کو فارغ کردیاگیاہے جبکہ 29افراد سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج ہیں جن می خواتین بھی شامل ہیں دوسرے طرف مینگورہ کے متعدد متاثرہ لوگوں نے میڈیاکو بتایاکہ اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی برابرہے زیادہ ترمریض بازار سے دوائیاں خود خرید کرلاتی ہے جبکہ ایک ٹیسٹ کے لئے پانچ سو روپے بھی دئے جاتے ہیں اس طرح سیدوشریف اسپتال کے عملہ کا رویہ انتہائی خراب ہے۔ زیادہ ترمتاثرہ لوگ پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج پر مجبور ہیں۔