سوات: کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس سے پہلے جب وہ صبح سویرے کمشنر آفس پہنچے تو سوات لیویز کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فرداً فرداً کمشنر آفس سٹاف سے ملے۔ مقامی افراد نے بھی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقاتیں کی۔ بحثیت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپنے پہلے روز انہوں نے سٹاف سے بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس جلد بلانے کے احکامات جاری کئے۔