سوات   (مارننگ پوسٹ)    سوات میں انتظامیہ کی جانب سے سی این جی اسٹیشن بندکئے جانے کے باوجود بھی مینگورہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ بیشتر علاقوں میں صبح سے لے کر رات گئے تک گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ دوسری جانب شہریوں نے ایل پی جی کا استعمال شروع کر دیا ہے، تو اس کی قیمت کو بھی پرلگ گئے ہیں۔ فی کلو 120 روپے سے بڑھ کر 152روپے تک پہنچ گیا ہے۔