تاریخ: 28  اپریل 2022

سوات(مارننگ پوسٹ ) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سیاحوں کے رش کے پیش نظر عید پر ٹریفک پلان ترتیب دینا ناگزیرہے، عیدکے لئے سوات میں خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکر سیاحوں کو سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے  قیام امن کے لئے بھی سوات پولیس کے ساتھ مکمل کیاجائے۔ انشاء اللہ سوات میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سوات کو دنیا بھر اور ملکی سیاحوں کی توجہ کامرکز بنانے کیلئے ہم سب کو اپناکراراداکرناچاہئے۔ اس سلسلے میں پولیس پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے پولیس حکام کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عید کیلئے آمن کے قیام اورٹریفک پلان کو ترتیب دے دیاجائے، سیاحوں کی رش اورسیاحوں کو بہترسہولت کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پولیس حکام اپنے سابقہ عیدین کے ڈیوٹی کی تقلید کریں، جس سے یہاں کے ٹورازم کو ترقی ملی گی، لنڈاکی چیک پوسٹ پر تمام سیاحوں کو گائیڈلائن دیاجائے اور ہم سب ڈویژن کے پولیس افسران کے فون نمبرات بھی Saveکیاجائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال پیش آنے کے خاطر اس سے مستفید ہوسکیں۔ لنڈاکے سے کالام تک اگرہوسکیں توموبائیل سکواڈ کومتحرک کیاجائے تاکہ سماج دشمن عناصر اس رش کے مواقع سے کوئی مذموم مقاصد حاصل نہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام مہمان نوازلوگ ہیں اورساتھ ساتھ واحد ہوٹل بزنس ہے۔ جس کو ہم نے صنعت کامقام دیاہے۔ اسکو تحفظ دینا یہاں کے عوام اور سرکار کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عیدکے چھٹیوں کے دنوں میں مقامی آبادی کے لوگ سیاحتی علاقہ کے جانے سے گریز کریں تاکہ ٹورسٹ حضرات اس سے مستفید ہوسکیں۔ اورمہمانوں کو اس سیاحتی علاقہ کو جانے میں کوئی مشکل کاسامنا نہ پڑے