سوات (مارننگ پوسٹ)سوات میں زرعی تحقیقاتی ادارہ ختم کرکے زرعی یونیورسٹی کے قیام کے خلاف کسان تنظیموں نے نشاط چوک میں دھرنا دیا اور وزیر اعلیٰ سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے احتجاجی تحریک چلانے اور عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا،سوات کی کسان تنظیموں نے مینگورہ کے نشاط چوک میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے تختہ بند میں زرعی تحقیقاتی ادارہ کو ختم کرنے کے خلاف دھرنا دیامظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور اس اہم منصوبے کے ختم کرنے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے،اس موقع پر اپنے خطاب میں کسان رہنماؤں خورشیدعلی خان،احسان خان،قوی خان ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے کہاکہ ہم سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کے مخالف نہیں لیکن ہم زرعی تحقیقاتی ادارہ جس سے ہزاروں زمینداروں کو فائدہ ہے اور انہیں مدد رہی ہے کسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے اور اس ضمن میں شدید مزاحمت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی کے لئے ملکی دم سمیت دیگر مقامات پر اراضیات موجود ہیں جہاں پر یونیورسٹی کو قائم کیا جاسکتا ہے انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو زراعت دشمن قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں بصورت سوات کے کسان احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
سوات کسان تنظیموں کا مینگورہ نشاط چوک میں تختہ بند میں زرعی تحقیقاتی ادارہ کو ختم کرنے کے خلاف دھرنا
