سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ایم پی اے عزیز اللہ گران نے حلقہ نیابت میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو نقد امداد کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ سنٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے قمبر منگلور، اکا معروف بامی خیل، بنجوٹ، سنگوٹہ میں قائم سنٹرز جا کر وہاں لوگوں (خواتین) کو کیش کی ادائیگی کا جائزہ لیا اور عملہ کو داد دیتے ہوئے کہا کہ رقوم وصول کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر سنٹرز میں موجود لوگوں سے بھی کہا کہ وہ یہاں انتظار کرتے وقت کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔