سوات: مینگورہ کے ایک سرکاری اسکول کے پرانے طلباء 35 سال بعد اکھٹے ہوئے اور اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کو بھی اس پر وقار پروگرام مدعو کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 حاجی بابا مینگورہ میں یہ یادگاری ملاقات منعقد کی جس میں 1980 سے 1985 تک اپنے سکول کے پرانے وقتوں کو یاد کرنے کے لیے ہر کلاس کے طلباء نے شرکت کی۔ طلباء نے اپنے ریٹائرڈ اساتذہ کو مدعواور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اساتذہ کے ساتھ صبح کی اسمبلی پیش کی اور کلاسوں سمیت اسکول کی تمام معمول کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر اسی دہرایا۔ جس پرطلباء اور اساتذہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی اسکول زندگی کے ناقابل فراموش لمحات کو یاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی زندگی ہر ایک کی زندگی کا سنہری وقت تھا اور اسے کوئی نہیں بھول سکتا ۔
احسان حقانی جو اب پیشے سے صحافی ہے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے ہمیں 1980 کی دہائی میں اپنی طالب علمی کی زندگی کی سنہری یادوں کو یاد کرنے کے لیے دوبارہ جوڑ دیا ہے۔ ہم نے اپنے اساتذہ کے ساتھ ایک اجتماعی پارٹی کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا، جو اللہ کے کرم سے ابھی تک زندہ ہیں جس سے ہم بہت زیادہ محظوظ ہوئے یہ ہمارے لیے حقیقی عید کا دن تھا۔
پروگرام میں شریک بہت سے پرانے طلباء نے کہا کہ وہ اپنے بچپن کے دن اور ان کی اہمیت کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔ اب ہر طالب علم کی پیشہ ورانہ زندگی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہم ملک کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا نے ہمیں دوبارہ ملایا اور آج ہم یہاں اپنے پرانے اسکول میں ہیں،”
مومن خان جو ایک کالج میں لیکچراراور ریٹائرڈ کرنل اور سکول کے پرانے طالب علموں میں سے ایک حاجی زمان نے کہا کہ اب ہر سال باقاعدگی سے اکھٹے ہونے کے لئے اسی طرح پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ پرانے طلباء نے اپنے کلاس رومز، کھیل کے میدان اور اسمبلی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
سکول کے پرانے اساتذہ جو اب بوڑھے ہو چکے ہیں اور ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں نے کہا کہ وہ اپنے طلباء کی طرف سے مدعو کیے جانے اور ان کا اعزاز حاصل کرنے پر بہت پرخوش ہیں۔ "ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے طلباء ہمیں یاد کرتے ہیں اور ہمیں اس اسکول میں مدعو کرتے ہیں جہاں ہم نے انہیں پڑھایا تھا۔ خدا ان سب کو خوش رکھے،
ایک ریٹائرڈ استاد علی حیدر نے کہا۔ کہ دوسرے لوگ بھی اپنے پرانے اسکول کے ساتھیوں کے ساتھ اپنے بچپن کی سنہری یادوں کو یاد کرنے کے لیے اسی طرح کے پروگرام کا اہتمام کریں۔