سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کوچ اور محکمہ واپڈا کے طرف سے کھیلنے والے سوات کے مایاناز کھلاڑی محمد آیاز نے فٹسال کوچنگ اور ریفری کورس مکمل کرلیا ۔ خیبر پختونخوا سوکرفٹسال فیڈریشن کے تعاون سے پشاور قیوم سٹیڈیم میں دو روزہ فیوٹسل کوچنگ اور ریفریز کورس منعقد کیا گیا۔ جس میں برازیل سے آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹسال کوچ سیسلو مارکیز اور فزیکل ٹرینر روبیانی کے طرف سے صوبے کے 20کوچز کو ٹریننگ دی گئی جس میں سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کےکوچ محمد آیاز نے سوات کے طرف سے نمائندگی کی آخری روزقیوم سٹیڈیم ھال پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن طارق محمود، سیکرٹری جنرل مبشر سنجرانی، صدر کے پی ملک ہدایت اللہ اور سیکرٹری ارشد تھےکورس میں صوبے بھر سے 20کوچز نے حصہ لیا۔ آخری روز فٹسال کوچنگ اور ریفریز کورس میں شریک کوچز میں سرٹفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
سوات کے مایاناز کھلاڑی محمد آیاز نے فٹسال کوچنگ اور ریفری کورس مکمل کرلیا
