سوات: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 01 اگست 2022 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 250.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 456 روپے اور عام بس کا کرایہ 430 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 284 روپے او رعام بس کا کرایہ 268 روپے، پیر بابا 204 روپے اور عام بس کا کرایہ 193 روپے، الپوری 172 روپے اور عام بس کا کرایہ 163 روپے، بیشام 273 روپے او ر عام بس کا کرایہ 258 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ231 روپے او ر عام بس کا کرایہ 218 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔