سوات :سالانہ شیڈول کے مطابق خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس سکاوٹ یونٹ کے طلباء کے لئے ایک روزہ آوٹ ڈور میٹنگ اور ہائیک کا انعقاد کیا گیا۔ ہائیک کا آغاز مینگور شہر سے گاوں شیراڑی اور اجرنگ پہاڑوں کے پوائنٹ تک کیا گیا جس میں مجموعی طور پر خپل کور ماڈل سکول کے 40 طلباء نے حصہ لیا ۔ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج یونٹ لیڈر اختر علی کے زیر نگرانی غیر رسمی کیمپ فائر بھی کیا گیا جو سکاوٹ کا ایک اہم جز ہے اسی طرح بچوں کیساتھ لیشنگ اور ناٹس حوالے سےبھی ایک اہم کلاس لیا گیا۔ ہائیک میں شامل خپل کور سکاوٹ یونٹ کے طلباء چار پیٹرول گروپ میں تقسیم کئے گئے جس میں انہوں نے ہائیک کے دروان سکاوٹس کے بنے اشارات اور نشانات پرعمل پیرا ہوکر اپنے دئے گئے پوائنٹ پر پہنچے جبکہ بہترین سکاوٹ بننے کے لئے ان کے مابین کوکنگ مقابلہ کرایا گیا جس میں ایک گروپ نے چائے دوسرے نے سویاں تیسرے نے حلوا اور چھوتے گروپ نے پکوڑے پکھائیں۔ کوکنگ میں اور ہائیک پر لکھی گئی مضموں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامی شیلڈ تقسیم کئے جائینگے۔ ہائیک کا مقصد علاقے کے بارے میں معلومات،بچوں کی زہنی نشمو نما،سیر و تفریح اور بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ ہائیک کے آخر میں طلباء نے ارد گرد کے علاقے کی صفائی بھی کی اور بچوں نے اس ہائیک کو فائدہ مند اور سبق اموز قرار دیا۔
خپل کورسکاوٹ یونٹ طلباء کے لئے ایک روزہ آوٹ ڈور میٹنگ اور ہائیک
