ڈبلیوایس ایس سی سوات نے عید ا لا ضحی پر صفائی کا پلان تیار کر لیا، فوری طورپر شہر کو صاف کرنے کے لئے سینکڑوں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ شہر کو صاف رکھنے کے لئے ڈبلیو ایس ایس کی 500 سے زائد اہلکار ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دینگے، انجینئرشیدا محمد، ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق، چیف ایگزیکیٹو آفیسرانجینئر شیدا محمد کے زیر صدارت عید ا لا ضحی کے موقع پر پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس جس میں سنیٹیشن اور پانی فراہم کرنے والے افسران سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی، اجلاس میں سی ای او شیدا محمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور گندگی اٹھانے کا سلسلہ تین دن تک بغیر کسی وقفے کی جاری رہیگا۔شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈبلیوایس ایس سی سوات کے اہلکاروں کے چھٹیاں منسوخ کر دی گئے ہیں۔ تاکہ شہر کو بروقت صاف کیا جائے۔عید ا لا ضحی کے دوران پانیکی فراہمی کو بغیر کسی تعطل کی یقینی بنایاجائیگا۔ عوام کو میونسپل خدمات کی فراہمی کیئے لئے تما م تر دستیاب وسائل بروے کا ر لایئنگے۔ شیدا محمد نے کہا کہ ادارے کی بھر پورکوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صاف ماحول فراہم کیا جائیں۔ تاکہ شہریوں کو عید کے دنوں میں تعفن و بدبوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صفائی عملہ صبح سے شہر میں موجود ہوگا۔ تاکہ قربانی کی جانوروں کی الائشوں اور گندگی کو بروقت صاف کیا جائے۔ نہوں نے کہا کہ عید ا لا ضحی کے دوران جانوروں کے فضلات اور الائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے مینگورہ شہر میں پانچ سو کنٹینرز کے علاوہ مختلف جگہوں پر125 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں،ا ڈرایؤرز،سپروایئزرز،اور سنیٹری ورکرز سمیت 500 اہلکار کام کریں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ 35 گاڑیاں گند کو اٹھانے کے لئے موجود ہوگی۔ اسکے علاوہ 30 گاڑیاں کرایہ پر لی گئی ہے ۔ جس میں مینی ڈمپر، ڈائینہ، اور شیول شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت کے وقت مزید گاڑیوں کا بھی ایمرجنسی بنیادوں پر بندوبست کیا جاسکتاہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کے آلائشوں کو مختلف جہگوں میں پھینکنے کے بجائے ۔ڈبلیو ایس ایس سی کی مقررہ کردہ مقامات پر جمع کیا کریں، تاکہ صفائی کا عملہ اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔ انہوں نے شکایات اور الائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کال اور واٹس ایپ نمبر 0946725336 پر مسیج کے ذریعے پیغام دینے کی شہریوں سے اپیل کی ہے