سوات،مینگورہ میں 52 سالہ شخص نے خود کوگولی مارکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔پولیس کے مطابق رنگ محلہ میں محمد صادق ولد شریف نے گھر میں خود پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے۔تاہم مینگورہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
مینگورہ علاقہ رنگ محلہ میں 52 سالہ شخص نے خود کوگولی مارکر خود کشی کرلی
