سوات(مارننگ پوسٹ)صوبے کے مختلف مقامات کے طرح سوات گراسی گراؤنڈ میں انجینئرنگ ایٹاٹسٹ کا انعقاد 1557طلبہ وطالبات کی شرکت ٹسٹ صبح نو تا بارہ بجے شروع ہوا جس میں سوات بونیر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے نتائج کل ایٹا کے ویب سائٹ پر دئیے جائیں گے گراسی گراؤنڈ میں فل پروف انتظامات کئے تھے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کئے گئے تھے ٹسٹ کی نگرانی سرجن پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ سٹاف میں اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اللہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی عزیز محمد یوای ٹی کے انجینئیر محمود عالم خان پروفیسر ڈاکٹر مدثر حبیب حاجی عارف اللہ ایٹا کے عقیل محمد ودیگر نے کی ٹسٹ نہایت خوشگوار ماحول میں ہواطلبہ کو اس حوالے سے تمام ا نتظامات مہیا کئے گئے تھے جبکہ گرمی کے شدت کو کم کرنے کے لئے پنکھوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا اس میں 20کے تعداد میں طالبات شریک ہوئے نتائج ایٹا کے ویب پر اگلے چوبیس گھنٹوں میں دئیے جائیں گے ٹسٹ انتظامیہ کے طرف سے بہترین انتظامات کرنے ڈسٹرکٹ ا نتظامیہ پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ آئندہ دنوں میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ٹسٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔ایٹا ادارے کے مطابق انٹری ٹسٹ پشاورسمیت 7اضلاع میں منعقدکیاگیاہے ۔انٹری ٹسٹ میں15861طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔15084طلبا اور778طالبات شامل۔سب سے زیادہ طلباوطالبات پشاورمیں 6317شامل ۔ابیٹ آبادمیں 1972، سوات میں 1557، ڈی آئی خان میں 1458، مردان میں 2077، کوہاٹ میں 1351اورمالاکنڈمیں 1130طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔سیکورٹی کے سخت اقدامات۔طلبا کو پنکھوں، پانی ودیگرسہولیات فراہم کئے گئے ہیں