سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی حلقہ پی کے پانچ واجد علی خان اور قومی حلقہ این اے تری عبد الکریم خان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے نے اپنے دور حکومت میں صوبے کو دہشت گردی جبکہ تبدیلی والوں نے معاشی بد حالی کے طرف دھکیل دیا ہے ،جبکہ اے این پی نے آمن لانے کا وعدہ کر کے ووٹ لیا جو انہوں نے اپنے رہنماؤں ، کارکنوں اورخاندان کے افراد کے جانوں کے نظرانے پیش کر کے صوبے میںآمن قائم کیا ، اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے یو نین کونسل امانکوٹ ، فیض آباد میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہونے اور اے این پی میں شامل ہوتے وقت شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ لیا اور صوبے میں دہشت گردی کو فروع دیا جس میں صوبے کے ہزاروں شہری شہید جبکہ ہزاروں بے گھر ہوئے ، جبکہ اے این پی نے آمن لانے کے خاطر ووٹ لیا ، جو اُنہوں نے اپنے رہنماؤں ،کارکنوں اور خاندان کے افراد کے خون کے نظرانے پیش کر کے صوبے میں امن قائم کیا،جبکہ میدان جنگ میں رہ کر بھی صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئی ، یو نیورسٹیاں ، کالجز ، سکولز، سینکڑوں کلو میٹر روڈز، جبکہ دیگر میدانوں میں بھی ریکارڈ کام کئے جو صوبے کے تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کئے، جبکہ پی ٹی ائی والوں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کرناچ گانے اور گالیوں کے سیاست کو فروع دیا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی والوں نے صوبے کو معاشی لحاظ سے بہت پیچھے دھکیل دیا، جبکہ حکومتی ممبران نے ریکارڈ کرپشن کئی ہیں جو اہستہ اہستہ اب ثابت ہورہی ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کامیابی ملے تو ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی ،ہر انتخابی حلقے میں ایک کالج جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے لئے دس لاکھ تک بلا سود قر ضے دینگے اور تمام ادھوری کام مکمل کرینگے، اس موقع پر دیگر مقر رین عبد ء اللہ یوسفزائی، نثار خان ، میاں گل جلال اور گوہر علی پختونیار نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا ، اس موقع پر دیگرسیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنان نے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہونے جبکہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔