سوات(مارننگ پوسٹ)مدین ،بحرین اور کالام میں بارش اور ژالہ باری کے باعث باغات اور فصلوں کو بھاری نقصان مو اصلاتی اوربجلی کا نظام بھی متا ثر دن کے وقت مکمل اندھیرے کے وجہ سے عوام میں خوف وحراص گذشتہ شب سے گرج چمک کیساتھ جاری شدید بارشوں اور وقفے وقفے سے ژالہ باری کے باعث ہر سو سفیدی پہل گئی اورعلاقے میں موجود جاپانی پھل،کالے املوک اور سٹرابری سمیت دیگر پھلوں کے باغات کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور کھیتوں میں موجود سبزیاں بھی تباہ ہوگئے ۔بارشوں کے باعث دن کے وقت اندھیرا چھا جانے کے وجہ سے لوگوں میں خوف وحراص پھیل گیا اور اذکار کا ورد کرتے نظر آئے اسی موسم کے باعث نظام زندگی بھی متاثر رہی بجلی اور مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہوتے رہے ۔
سوات ژالہ باری کے باعث باغات اور فصلوں کو بھاری نقصان مو اصلاتی اوربجلی کا نظام درہم برہم
