سوات کے پہاڑوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پلادرام کی پہاڑی پر بھی آگ لگ گئی۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئ کے پہاڑ پر بھی آگ لگ گئی۔تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی کی پہاڑی پر بھی آگ لگ گئی ہے۔کوٹ چارباغ کے پہاڑ پر بجھائی گئی آگ پر بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر موجود اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوار محمد وسیم کے مطابق مینگورہ پھٹانے میں آگ پر قابوپا لیا گیا۔ بریکوٹ، کبل سیگرام،شیر اترپ، کوٹا ابوہا نوے کلے، کوٹ چارباغ میں بھی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کبل کے علاقے دوکٹ میں آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انکوائری کمیٹی سوات کے پہاڑوں پر آگ لگنے کے واقعات کا جائزہ لے گی۔نکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور ملوث افراد کی نشادہی کے بعد کارروائی کرنے کی سفارشات ارسال کرے گی۔