سوات(مارننگ پوسٹ)پوری دنیا کی طرح سیدو شریف سوات میں بھی کڈنی ڈے منایا گیا۔تقریب کی سرپرستی شعبہ گردہ اور مثانہ یونٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے کی اس سادہ مگر پروقار تقریب میں سیدو میڈیکل کالج اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز کے دیگر ڈاکٹرز،پروفیسرز اور طلبہ نے بھی شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر باچا آمین، پروفیسر ڈاکٹر بخت روخان، پروفیسر ڈاکٹر دلاور محسود، ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز ڈاکٹر محمد نعیم اعوان، پروفیسر ڈاکٹر انورالحق، ڈاکٹر آفتاب، سیدو میڈیکل کالج کے پر آر او اور چیئرمین آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ عظمت علی خان اور دیگر بھی شامل تھے.۔تقریب میں گردوں کے امراض اور تشخیص بارے اہم معلومات اور گردوں کے امراض سے بچاو کے بارے میں معلومات اور ہدایات پر بحث کی گئی.۔تقریب کے آختتام میں گردوں کے امراض کے آگاہی کے بارے واک بھی منعقد کی گئی جس میی مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
پوری دنیا کی طرح سوات میں بھی کڈنی ڈے منایا گیا
