(مارننگ پوسٹ)سوات کے نڈر صحافی موسیٰ خان خیل کی شہادت کے بارہ سال مکمل ہوگئے۔ جیو نیوز سے منسلک موسیٰ خان خیل کو 18 فروری 2009ء کو مٹہ میں کالعدم تحریکِ نفاذِ شریعت کے جلسہ سے شدت پسندوں نے اغوا کرکے سین پوڑہ کے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ موسیٰ خان خیل کو 32 گولیاں لگی تھیں۔ ان کی بارہویں برسی کے موقع پر مکان باغ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے ان کو شان دار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور آخر میں ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
جیو نیوز کے نمائندے موسیٰ خان خیل کی شہادت کے 12 سال مکمل
