سوات (مارننگ پوسٹ) بخت زمان ولد محمد آجان سکنہ بر گانشال، بلکانئی تحصیل الپورئی حال امانکوٹ سوات نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امانکوٹ میں میرا کریانہ سٹور تھا جس میں گذشتہ روزبجلی کی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ بڑک اٹھی، جس میں سارا سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دکان میں تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا سامان پڑا تھا اور تین لاکھ روپے نقد پڑے تھے جو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دکان میرا رزق حلال کا واحد ذریعہ تھا جو جل کر راکھ ہوگیا ہے، انہوں نے موجودہ حکومت اور ڈی سی سوات سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ تعاون کرکے مجھے اور میرے خاندان کو فاقوں سے بچائیں۔
امانکوٹ میں غریب محنت کش دوکاندار کا کریانہ دوکان جھل گیا،ڈی سی سوات سے مدد کی اپیل
