مینگورہ:بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ ،ویلج کونسل امانکوٹ وارڈ- ا سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار برائے جنرل کونسلرعمران خان المعروف کاٹلئی خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کا آغازکردیا ہے اور ووٹرز سے رابطے بھی شروع کردئے ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ علاقہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کا اعادہ لیکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے ۔ علاقہ امانکوٹ کے باسیوں کی خدمت میرا اور میرے خاندان کا طرہ امیتاز ہے۔عوام کو کبھی بھی کسی موڑ پر مایوس نہیں کرینگے،عوام جے یو آئی کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔ہماری قیادت انہیں مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی محرومیوں کاخاتمہ کرے گی۔ عوام27مارچ کو کتاب پر مہر لگا کر سوات کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔