صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کا سوات کا دورہ، نپکی خیل کینال و ہیڈ ورکس، حفاظتی پشتوں کی تعمیر،محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں کا جائزہ اور سوات ایریگیشن آفس کا معائنہ
سوات: خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے کہاہے کہ سوات میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر مکمل ہونے سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے، 2010 میں سیلاب سے سوات کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، مستقبل میں ایسی تباہی کا راستہ روکنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے اعلی معیار کے حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو آباد کرنے کیلئے بہترین آبپاشی کے نظام کا ہونا ضروری ہے، صوبے میں نظام آبپاشی کا جائزہ لینے کیلئے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں مانسہرہ کا دورے کیا، دوسرے مرحلے میں ملاکنڈ و سوات اضلاع کا تفیصلی دورہ کررہا ہوں، دورے کا مقصد زمینی حقائق جاننا اور نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع سوات کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔اس سے پہلے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان ملاکنڈ ڈویژن کے دورے کے دوسرے روز سوات پہنچے، نپتی خیل کینال سٹم کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا، مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کام کے معیار کو سراہا۔صوبائی وزیر نے شاہمیزئی ہیڈ کینال اور ہیڈ ریچ کا معائنہ بھی کیا جہاں پر ایس ای ایریگیشن وسیم خان نے منصوبے پر تفیصلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف انجئینر نارتھ اسحاق خان اور ایکسین بختیار خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے بحرین و کالام میں سیلاب سے بچاؤ حفاظتی پشتوں کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر آبپاشی نے منگلور بائی پاس اور سوات ائریگیشن آفس کا تفیصلی دورہ کیا اور دفتر کے مختلف شعبہ جات میں سٹاف سے ملے اور کام کا معائنہ کیا۔ دفتر کے دورے کے موقع پر ایس.ای ایریگیشن وسیم خان نے صوبائی وزیر کو دفتری امور کے حوالے سے تفیصلی طور پر اگاہ کیا