سوات(مارننگ پوسٹ)شانگلہ کے سیاحتی مقام شانگلہ ٹاپ پربرف باری کا سلسلہ تین روز سے بدستور جاری ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان کے زیر نگرانی شانگلہ پولیس کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نصیب شاہ خان خود مین شاہراہ شانگلہ ٹاپ پر عوامی خدمات کے لئے موجود ہے شانگلہ ٹاپ کے مقام پر اکثر زیادہ برفباری ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان کی سر براہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ روڈ بلاک یا اور کوئی ناخوشگوار صورت حال سے فوری نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ ہو اور عوام کو کسی قسم کی تکلیف سے بچایا جا سکے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ نے حالیہ جاری برفباری میں روڈ کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اورپولیس جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ، روڈ حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات رونما ہوتی ہے جس کی وجہ سے پولیس جوانوں کو ہر وقت الرٹ اور چوکس رہنا ہو گا۔