ضلع سوات کے مختلف شہروں میں ایک مرتبہ پھر بخار، جسم درد اور سر درد میں استعمال ہونے والی گولی پیناڈول کی قلت پیدا ہوگئی ہے، مارکیٹ میں 17 روپے کا پتا اب 30 روپے میں بلیک پر فروخت کی جا رہی ہے۔
میڈیکل سٹورز کے مطابق کئی دنوں سے پینا ڈول کا نیا سٹاک ڈیلیور نہیں ہوا جس وجہ سے قلت پیدا ہوئی ہے۔
میڈیکل سٹورز پر آنے والے گاہکوں کے مطابق پینا ڈول کا ایک پتا پہلے 17 روپے میں ملتا تھا اب 30 روپے میں مل رہا ہے یعنی پہلے جو گولی 1 روپے اور ستر پیسے میں ملتی تھی اب وہ تین روپے میں بلیک پر مل رہی ہے جبکہ بعض میڈیکل سٹورز میں پینا ڈول دستیاب ہی نہیں ہے۔
ضلع سوات میں ایک مرتبہ پھر پیناڈول گولی کی قلت پیدا ہوگئی،بلیک پر مہنگے داموں فروخت جاری
