پختون خواہ ملی عوامی پارٹی مٹہ نے سوات کے پہاڑوں کو آگ لگانے، بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مٹہ چوک میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں حمید خان ، شیر بہادر خان افغان ، عمر علی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے پہاڑوں میں آگ لگانے والے افراد کو بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائے۔ انہوں نے تحصیل مٹہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی مذمت کی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔