سوات(مارننگ پوسٹ) مہوڈنڈمیں دو نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق۔ لاشیں پلوگاہ کے مقام پر برآمد کی گئیں۔ وسیم ولد حکیم خان، ذاہد حسین ولد جہانزیب مچھلیوں کا شکار کرنے مہوڈنڈ جھیل گئے تھے۔جہاں پر دونوں دریا میں ڈوب گئے، جن کی لاشیں پلوگاہ کے مقام سے برآمد کرلی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان بروزجمعہ مچھلیوں کا شکار کرنے گئے تھے اور اتوار کی صبح ان کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان حسب معمول مچھلیوں کی شکار کے لئے نکلتے تھے اور مہوڈنڈ جھیل اور دیگر علاقوں میں رات گزارتے تھے۔ بروز جمعہ سحری کے بعد دونوں سحری کے وقت مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلے اور غائب ہوگئے، گھروالوں کی جانب سے تلاش کرنے کے بعد ان کی لاشیں پلوگاہ کے مقام سے برآمد کرلی گئی۔ نوجوانوں کا تعلق وادی کالام کے علاقہ آشورن سے بتایا جارہا ہے۔