مینگورہ:پی ٹی آئی چارباغ کے نظریاتی کارکن خواجہ محمد قاسم نے ساتھیوں سمیت ایم پی اے عزیزاللہ،ایم این اے ڈاکٹر حیدر اور پارٹی کے غلط فیصلے سے بغاوت کا اعلان کردیا،چئیرمین شپ پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے،
بلدیاتی الیکشن میں تحصیل چارباغ چئیرمین شپ سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد خواجہ محمد قاسم نے کہاہے کہ ایم پی اے عزیزاللہ گران اور ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے پارٹی ٹکٹ میں من پسند افراد کو نوازااور عمران خان کے ویژن کو نظرانداز کیانہوں نے کہا کہ تحصیل چارباغ میں پارٹی کے نظریاتی ورکرز ایم پی اے کیخلاف نکل پڑے ہیں 31مارچ تحریک انصاف کے امیدوار کی شکست کادن ہوگا۔
پی ٹی آئی نظریاتی کارکن نے ساتھیوں سمیت پارٹی کے غلط فیصلے سے بغاوت کا اعلان کردیا
