جشن آزادی اور ساتھ میں دو چھٹیوں کی وجہ سے ملک بھر سے گرمی کے ستائے لوگوں کا سیلاب سوات امڈ آیا۔ جمعرات سے سیاحوں کی سوات آمد شروع ہوئی تھی۔ کرنل شیر خان انٹر چینج سے سوات موٹر وے پر گاڑیوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ جمعہ کو سوات کے تمام سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں اور سیاحتی مقامات کے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی تھی۔