سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی اس کے توڑ کیلئے آئس کریم اور مشروبات کا بزنس بڑھ گیا ہے دن اور شام کے اوقات میں ضلع سوات کے مرکزی شہر اور مختلف علاقوں میں آئس کریم اور مشروبات کی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے. جن میں حاجمیری آئسکریم اور چارباغ آئس کریم اتنی مشہور ہیں کہ لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں ائسکریم کھانے آتے ہیں اور ان کو آئسکریم کھانے کے لئے کافی دیر انتظار بھی کرنا پڑھتا ہے۔ مینگورہ بائی پاس پر ہوٹلز، آئسکریم اور مشروبات کی دکانیں بہت زیادہ ہونے سے لوگوں کا رش بھی وہاں بہت زیادہ بڑھ گیا ۔

بازاروں میں یہ چہل پہل رات گئے تک جاری رہتی ہے شہر میں شدید گرمی پڑنے کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں ماند اور لوگوں کی چہل پہل دوپہر تک آگئی ہے اس طرح شہر کی مختلف روٹس پرپبلک ٹرانسپور ٹ بھی محدود ہوگئی ہے.

شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے ٹوپی اور ہلکی چادر کااستعمال شروع کردیاہے تاہم شام کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد شہر میں آئس کریم ، مشروبات اوردیگرٹھنڈی اشیاء کی دکانوں پر ٹوٹ پڑتی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ چیزوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بھی لوگ گرمی سے بچنے کیلئے پانی اوردیگرمشروبات کازیادہ استعمال کررہے ہیں۔