پی کے سات کبل سوات میں آج اے این پی اور تحریکِ انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں اے این پی اور اتحادی جماعتوں کا امیدوار حسین احمد المعروف خان نواب ہے اور تحریکِ انصاف کا امیدوار حاجی فضل مولا ہے۔ الیکشن کمیشن سوات نے تمام 124 پولنگ سٹیشنوں میں تعینات عملہ کو انتخابی مواد حوالے کردیا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو بھی تمام پولنگ سٹیشنوں میں تعینات کردیا گیا۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ جیتنے کے امکانات اے این پی کے امیدوار کے ہیں۔